کراچی(نیوز ڈیسک)پی ڈی ایم اے کی جانب سے را شن بیگز کی خریداری سے متعلق فنڈزمیں غبن کی خبرو ں کی تر دید، پرو ونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھا رٹی کی جا نب سے 10ستمبر کو شائع حالیہ رپورٹ جس میں کہا گیا تھا کہ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) سندھ راشن بیگز کی خریداری سے متعلق فنڈز میں غبن کرنے میں ملوث ہے۔ رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ45ہزار راشن بیگ مہنگے داموں خریدے گئے اور کروڑوں روپے کا غلط استعمال کیا گیا۔پی ڈی ایم اے کے تر جما ن نے تر دید جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ ادا ر ہ ان دعوؤں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ پی ڈی ایم اے سندھ شفافیت اور احتساب پر سختی سے عمل پیرا ہے۔