• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرح سود سنگل ڈیجٹ پر نہ آئی تو ایکسپورٹ انڈسٹری کا پہیہ جام ہوجائیگا، ناہد عباس

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید ناہد عباس نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں ہونے والی کمی کے تناسب سے شرح سود کو بھی کم کرکے سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے بصورت دیگر ایکسپورٹ انڈسٹری کا پہیہ جام ہو جائے گا۔ اس وقت ملک کو درپیش زرمبادلہ کی قلت کا خاتمہ کرنے کے لئے برآمدات میں اضافہ ہی واحد آپشن ہے۔ مہنگائی کی شرح میں 9.6 فیصد کی نمایاں کمی کے بعد پالیسی ڈسکاؤنٹ ریٹ میں ایک یا ڈیڑھ فیصد کی کمی کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گی۔ مہنگائی کی شرح کو کم کرنے کیلئے حکومتی کاوشیں قابل ستائش ہیں تاہم شرح سود کو بھی سنگل ڈیجٹ تک کم کرنا ضروری ہے تاکہ ایکسپورٹ انڈسٹری کی بحالی سے برآمدات میں اضافہ یقینی بنایا جا سکے۔ پی ایچ ایم اے کے چیئرمین نے واضح کیا کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو اضافی شرح سود، ایکسپورٹ فنانسنگ کی پالیسی میں تبدیلی، برآمدی صنعتوں کیلئے علاقائی طور پر مسابقتی توانائی ٹیرف کے خاتمے اور مہنگے خام مال کی وجہ سے جہاں پیداواری لاگت میں تاریخی اضافے کے باعث سرمائے کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید