نیویارک (اے ایف پی) ایران سے روابط رکھنے والے پاکستانی شہری آصف رضا مرچنٹ پر امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے ، پراسکیوٹر زکے مطابق آصف مرچنٹ پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے بدلے میں امریکی عہدیدار کو قتل کرنے کی سازش کا الزام ہے ۔آصف رضا مرچنٹ نے مبینہ طور پر کسی امریکی سیاستدان یا امریکی عہدیدار کو قتل کرنے کیلئے کرائے کے قاتل کو بھرتی کرنے کی کوشش کی تھی ۔