اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) ہنگری نے پاکستانی طلباء کے سکالرشپ کی تعداد کو دوگنا کر دیا۔ پہلے دو سو پاکستانی طلباء کو ہنگری کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع تھے جو اب چار سو طلباء کیلئے بڑھا دیئے گئے۔ پاکستان اور ہنگری نے پارلیمانی دوستی گروپس کیلئے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔