اسلام آباد (فاروق اقدس) افغانستان کی طالبان پر مشتمل عبوری حکومت نے لندن میں افغان سفارتخانے میں تعینات تمام عملے کو برطرف کر کےاپنا سفارتخانہ بند کردیا ۔ قبل ازیں برطانیہ میں افغانستان کے سفیر زلمے رسول نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کہا تھا کہ سفارت خانہ 27ستمبر کو ”میزبان ملک کی سرکاری درخواست پر“ بند ہو جائے گا۔