کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی میں غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے والی دکان میں لگنے والی آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لئے جس کے باعث ایک شخص جاں بحق 4 دکانیں ،متعدد موٹر سائیکلیں اور رہائشی فلیٹ میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،تفصیلا ت کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 3فوجی فاؤنڈیشن اسپتال کے قریب واقع ماشاء اللہ پلازہ کے نیچے واقع آئل کی دکان میں بدھ کو اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیز ہوتی چلی گئی ،آگ نے ساتھ کی دکانوں اور عمارت کے اوپری حصہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگکے باعث پلازہ میں قائم حجام ،موتر سائیکل مکینک ،چائے کا ہوٹل اور آئل کی دکان جل کر راکھ ہوگئی جبکہ دکانوں کے باہر کھڑے متعدد موٹر سائیکلیں اور گاڑیوں کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔