کراچی(نیوزڈیسک) امریکی عدالت نے شہری کو جھوٹا اعتراف جرم کرنے اور قتل کے مقدمے میں غلط سزا ملنے پر انتظامیہ کو متاثرہ شخص کو 50 ملین ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق 34 سالہ مارسل براؤن کو سال 2008 میں شکاگو میں ہونے والے ایک قتل کے الزام میں پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے جھوٹا اعتراف کرنے پر مجبور کیا گیا۔پولیس نے مارسل براؤن کو اعتراف نہ کرنے کی صورت میں لمبی سزا ہونے کا کہہ کر خوف زدہ کیا اور جھوٹے اعتراف جرم پر مجبور کیا جس کے بعد عدالت نے براؤن کو 35سال کی سزا سنائی تھی۔