• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص ڈرینج سسٹم کی موجودگی میں سڑکیں دوبارہ بنانے کا فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ارسا ترامیم کے خلاف سندھ اسمبلی کی قرارداد عوام کے جذبات کی ترجمانی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے نشاندہی کی کہ ناقص ڈرینج سسٹم کی موجودگی میں سڑکیں دوبارہ بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ، ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ پورے ڈرینج سسٹم کو دوبارہ بنانے کے لیے وقت اور سرمایہ دونوں بہت زیادہ چاہئیں، موجودہ معاشی صورتحال کے باعث ہمارے پاس اتنی گنجائش نہیں ہے لیکن سڑکوں کو موجودہ حالات میں بھی نہیں چھوڑ سکتے اور اس حوالے سے منصوبہ بندی جاری ہے، کراچی کی سڑکوں کی بحالی کےلیے سروے شروع ہو چکا ہے۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کو مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری اور صوبائی کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید