• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 10پیسے تک کم ہو گئی،یورو کی قیمت میں 4پیسے تک اور پاؤنڈ کی قیمت میں 8پیسے تک کی کمی،بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید15 پیسے کی کمی سے 278.55روپے سے کم ہو کر 278.40 روپے اور قیمت فروخت 5پیسے کی کمی سے 278.70 روپے سے کم ہوکر 278.65روپے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدایک پیسے کی کمی سے 279.47روپے سے کم ہو کر 279.46روپے اور قیمت فروخت 10پیسے کی کمی سے 280.95روپے سے کم ہو کر 280.85روپے ہو گئی۔ یورو کی قیمت خرید3پیسے کی کمی سے 306.35روپے سے کم ہو کر 306.32 روپے اور قیمت فروخت 4 پیسے کی کمی سے 309.34روپے سے کم ہوکر 309.30 روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 2پیسے کی کمی سے 363.53روپے سے کم ہو کر 363.51روپے اور قیمت فروخت 8پیسے کی کمی سے 367.07روپے سے کم ہو کر 366.99روپے ہو گئی۔

ملک بھر سے سے مزید