• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، ضلعی عدالتوں میں 318 سول ججوں کے تقرر و تبادلوں کی منظوری

راولپنڈی ( آن لائن ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں میں 318سول ججوں کے تقرر و تبادلوں کی منظوری دے دی ہے تبادلوں کی زد میں آنے والوں میں راولپنڈی کی 2 خواتین ججوں سمیت 12 سول جج شامل ہیں اس ضمن میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ابہیر گل خان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن نمبر128/RHC/CJs کے تحت تبدیل ہونے والے ججوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 18ستمبر تک اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔

ملک بھر سے سے مزید