• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI رکن اسمبلی کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آبا د(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکورٹی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی مبین عارف کو ملک واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے۔دوران سماعت عدالت نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ سےاستفسار کیا کہ پی سی ایل میں نام ڈالنا وفاق کا دائرہ اختیار ہے آپ کیسے استعمال کرتے ہیں؟ بدھ کو جسٹس بابر ستار پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی مبین عارف کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ ( پی سی ایل) سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے رضوان اختر اعوان ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے عدالت کو بتایا کہ عمومی طور پر ہم ایجنسیز کے کہنے پر نام پی سی ایل میں ڈالتے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید