• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CAAاور PAA کی بھرتیاں اور ایئر پورٹس کو ’’ریلوے اسٹیشنز‘‘ کا لک دینے" کا عمل جاری

کراچی (اسد ابن حسن) سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اس سے علیحدہ ہونے والے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، دونوں اداروں میں بھرتیوں کا عمل اور ایئرپورٹس پر کوئی بھی خالی جگہ کرائے پر دینے کا عمل جاری ہے۔ اس وقت تمام ایئرپورٹس پر اتنے کمرشل اسٹالز قائم ہیں جو دنیا کے کسی ملک میں بھی کسی ایئرپورٹ پر قائم نہیں اور پاکستان کے ایئرپورٹس ریلوے اسٹیشنز کا منظر پیش کرتے ہیں۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آٹھ نئے افسران کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھرتیاں ایئر وردھی نس ڈیپارٹمنٹ میں ہوں گی۔ بھرتیوں میں سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہوں گے۔ دوسری طرف نئی تشکیل شدہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈومیسٹک لاؤنج میں شاید واحد خالی جگہ، سیڑھیوں کے نیچے، بک اسٹال قائم کرنے کے لیے کرائے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے، دوسری جگہ جو کرائے پر دی جائے گی وہ ڈومیسٹک سیٹلائٹ ایریا میں بھی بک اسٹال قائم کرنا ہے۔ معاہدہ حالیہ صورتحال کے مطابق ایک برس کے لیے یا اس سے پہلے اگر ایئرپورٹ کی نجکاری ہو جاتی ہے تو معاہدہ ختم ہو جائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید