• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی دستاویزات پر 92 نرسوں کو سعودیہ بھیجنے والوں کا نام ای سی ایل میں

اسلام آباد ( نیوزایجنسی ) جعلی دستاویزات پر 92 نرسوں کو سعودی عرب بھیجنے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے اوورسیز ایمپلائیمنٹ پروموٹرز غلام فرید اور میاں ذوالفقار کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے‘ ایف آئی اے نے متعلقہ اوورسیز ایمپلائیمنٹ پروموٹرز کے خلاف کاروائی شروع کر دی‘جعلی دستاویزات اپ لوڈکرنے پر متعلقہ اوورسیز ایمپلائیمنٹ پروموٹرز کے خلاف فوجدرای مقدمات درج کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیورو آف امیگریشن قانون کی خلاف ورزی پر علیحدہ کاروائی کی ہدایت کر دی گئی۔وزارت سمندر پار پاکستانی نے متعلقہ حکام کے خلاف کاروائی کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید