• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی صورت اعلیٰ عدلیہ کے اختیارات میں کمی برداشت نہیں کرینگے، حامد خان

لاہور ( آن لائن ) پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنماء اور سینیٹر حامد خان کا کہنا ہے کہ وکلاء کسی صورت سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے اختیارات میں کمی برداشت نہیں کریں گے۔ سینیٹر حامد خان نے لاہور ہائی کورٹ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ لاہور ہائی کورٹ بار کا نقطہ نظر پیش کرنا ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اس وقت مردہ بار ایسوسی ایشن بنا دی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اعلیٰ عدلیہ اور ملک و قوم کے لیے کوئی آواز بلند نہیں کر رہے، وزیرِ اعظم کہہ رہے ہیں کہ وہ آئینی پیکیج لا رہے ہیں، یہ آئینی پیکیج خفیہ ہے، دنیا میں جہاں کہیں ایسا پیکیج آتا ہے مہینوں بحث ہوتی ہے۔حامد خان کا کہنا ہے کہ ہمارے نزدیک موجودہ پارلیمنٹ ٹھیک نہیں، حکومت غالباً عدالتوں کے اختیارات کم کرنے کی کوشش کرنے جا رہی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید