کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ صنعتیں بند ہو رہی ہیں، حکومت کراچی کے حالات ٹھیک کرے۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے چیف ایگزیکٹو اور بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات کی ذمے داری وزیر خزانہ پر عائد ہوتی ہے جو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں 5فیصد کمی ہونی چاہیے کراچی چیمبر میں تھنک ٹینک بنایا ہے، جو مسائل کا قانونی حل دے گا۔ پروفیشنلز کی ٹیم بھی بنائی ہے جو قوانین پر اپنی ماہرانہ رائے دیتی ہے۔ بجلی، گیس، شرح سود، ٹیکس پالیسیوں پر پروفیشنلز کام کررہے ہیں۔زبیر موتی والا نے کہا کہ بزنس مین گروپ ہمیشہ سے کراچی کے مسائل پر بات کرتا چلا آرہا ہے۔