اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں استحکام‘ بہتری اور شفافیت لائیں گے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی سر براہی میں بورڈتشکیل دیدیا گیا جس میں تعلیم‘ معیشت اور بین الاقوامی امور کے ماہرین اور وزراء شامل ہیں۔ پاکستان میں ترقی کے عمل کو جدت سے روشناس کرایا جائیگا، معیشت میں بہتری لانے کیلئے تمام طبقہ ہائے زندگی کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا ۔مختلف شعبوں سے ماہرین کی شمولیت کے نتیجے میں ترقیاتی عمل، مالیاتی امور میں شفافیت کے حوالے سے اس اقدام کا مقصد نجی شعبے اور کارپوریٹ رہنماؤں کی فعال شرکت کے ساتھ ملک کی اقتصادی منصوبہ بندی کے عمل میں شفافیت کو بڑھانا اور بہتری لانا ہے۔