• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی کے چیئرمین نے متعدد افسران کے تبادلے کردیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے چیئرمین فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضیٰ نے ملک بھر میں فیلڈ آپریشنز کے 23افسروں کے تبادلوں اور تقرریوں کی منظوری دے دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈپارٹمنٹ غلام محمد کے دستخط سے 10ستمبر کو جاری آفس آرڈر نمبر 181/2024ء کے مطابق ڈائریکٹر اختر علی کو ریجنل آفس کوٹری سے ریجنل آفس ویسٹ وہارف کراچی، ڈائریکٹر محمد صہیب قریشی کو فیصل آباد ساؤتھ سے نارتھ، ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد خالد میاں کو کراچی سنٹرل سے ویسٹ وہارف کراچی، ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح الدین شیخ کو چکوال سے اسلام آباد ایسٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمود عالم کو بن قاسم سے کراچی سنٹرل، ڈپٹی ڈائریکٹراحمد ضیاء کو لاہور نارتھ سے شاہدرہ،ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری مجیب اکرم کو بہاولپور سے رحیم یار خان،ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد اقبال کو رحیم یار خان سے سرگودھا،ڈپٹی ڈائریکٹر ایم اشرف خان کو رحیم یار خان سے بہاولپور،ڈپٹی ڈائریکٹر ارشد اقبال راجپوت کو ویسٹ وہارف کراچی سے کوٹری،ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالغفور جامڑو کو ناظم آباد سے کریم آباد، ڈپٹی ڈائریکٹر مطیع اللہ خان نیازی کو فیصل آباد نارتھ سے ساؤتھ،ڈپٹی ڈائریکٹر احسان احمد کو شاہدرہ سے لاہور نارتھ، ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل مرتضیٰ کو سرگودھا سے فیصل آباد ساؤتھ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اصغر الیاس کو کراچی سٹی سے ناظم آباد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید غلام عسکری شاہ کو کورنگی سے کراچی سٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید مبشر علی شاہ کو کراچی سٹی سے بن قاسم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعد شاہد صدیقی کو ویسٹ وہارف سے بن قاسم کراچی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف علی کوکورنگی سے ویسٹ وہارف کراچی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہیم سلیم کو کوئٹہ سے حب ضلع لسبیلہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد جان کو کریم آباد سے کورنگی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عمران کو پشاور سے راولپنڈی، ایگزیکٹو آفیسر عبدالشاہد کو اسلام آباد ایسٹ سے چکوال اور سپرنٹنڈنٹ صلاح الدین کو ریجنل آفس ویسٹ وہارف کراچی سے ایبٹ آباد تبادلہ کیا گیا ہے، جو اپنی درخواست پر تبادلے کے سبب سفری اخراجات کے اہل نہیں ہوں گے اور انہیں خیبر پختونخوا کے اسٹاف ملازمین کی سنیارٹی فہرست میں آخری نمبر پر شمار کیا جائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید