ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں10افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،گلگشت پولیس نے ملزم مظہر سے25لیٹر ،ملزم ناصر سے 25لیٹر شراب،صدر پولیس نے ملزم خدا بخش سے620گرام چرس ،بدھلہ سنت پولیس نے ملزم سانول سے15لیٹر شراب،قادرپورراں پولیس نے ملزم اکرام سے1160گرام چرس ،نیوملتان پولیس نے ملزم عمیر خلیل سے 10لیٹر شراب،دہلی گیٹ پولیس نے ملزم ساجد علی سے10لیٹر شراب، مظفرآباد پولیس نے ملزم نعیم عرف کالی سے400 گرام چرس ، ملزم غلام قادر سے 20لیٹر شراب جب کہ سٹی جلالپور پولیس نے ملزم ریاض سے 1200گرام چرس برآمد کرلی،پولیس نے شہری کے گھر گھس کر چوری کرنے کے الزام میں چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،لڑائی جھگڑوں کے الزامات پر پولیس نے پانچ نامزد سمیت 25سے 30نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 4 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے دوران ناکہ بندی چوری کی موٹرسائیکل برآمد کرکے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دوافراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے دوافراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،کار پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 4افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔