ملتان ( سٹاف رپورٹر) کیمسٹ ایسوسی ایشن تحصیل شجاع آبا د کی جانب سے وزیر صحت پنجاب کے کوآرڈینیٹر محمد اختر بٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں کیمسٹس، ڈرگ انسپکٹرزاورصحت افسران نے شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد اختر بٹ نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ کیمسٹس کے مسائل حل کروانے میں بھرپورکردار ادا کرو ں، قبل ازیں تقریب سے کیمسٹ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ملتان وتحصیل شجاع آباد کے صدرخواجہ عبدالغفار، چیئرمین راؤساجد اور جنرل سیکرٹری عرفان قریشی نے بھی خطاب کیا۔