ملتان (سٹاف رپورٹر) میلاد فاؤنڈیشن پاکستان میں شامل بزم عاشقان رسولؐ اور دعوت محمدی و الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 14واں سالانہ جلوس عید میلاد النبیؐ اور 12 ویں میلاد ریلی انعقاد پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت پیر سید علی احمد امامہ شاہ بخاری، زاہد بلال قریشیاور پیر محمد اسلم قادری سمیت دیگر نے کی جب کہ جلوس جشن میلاد النبیؐ نواں بھٹہ نواب پور روڈ سے شروع ہوکر باغ نواب پور روڈ پراختتام پذیر ہوا جس کی قیادت زاہد بلال قریشی، قاری غلام مصطفیٰ عطاری، ملک محمد زاہد، تسلیم قریشی عطاری اور محمد عمران رجوانہ نے کی۔