ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں7افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں قمر حسین کی دکان سے ڈاکو45ہزار روپےاور آٹھ کلو سوہن حلوہ لوٹ کر فرار ہوگئے ، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں شہباز فاروق سے نامعلوم ملزمان22 لاکھ سے زائد رقم چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ گلگشت کے علاقہ پیر خورشید کالونی میں ڈاکوؤں نے شہری اسحاق غزنوی سے 20 ہزار روپے اور موٹرسائیکل چھین لیا اور فرار ہو گئے،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں فرحان سے موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر موبائل لے گئے، تھانہ الپہ کے علاقے میں سب انسپکٹر عبدالرحمٰن، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں طاہر عباس اور تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں جاوید ستار کے موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔