ملتان (سٹاف رپورٹر) جمیل القرآن اکیڈمی ممتاز آباد کے زیراہتمام جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں تیسری سالانہ میلاد ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت علامہ مفتی محمد عثمان پسروری، متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزاارشدالقادری، قاری جمیل مصطفائی، راؤ عارف رضوی اوررکن الدین حامدی سمیت دیگر نے کی، میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نبیٔ کریمؐ کا جشن ولادت منانا ایک عظیم سعادت ہے۔