ملتان (سٹاف رپورٹر )قوانین اور ویجیلینس کمیٹیوں کے باوجود پنجاب کی اینٹوں کے بھٹے کی صنعت میں جبری مزدوری جاری ہے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے لیبر فیسیلیٹیشن نیٹ ورک (ایل ایف این)کے منعقدہ اجلاس میں مقررین نے کیا، اس موقع پر پروجیکٹ منیجر خرم شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر قوانین اور سماجی تحفظ کی سکیموں کے نفاذ کی ضرورت ہے ، اس موقع پر ایل ایف این کے ماجد وٹو اور دیگر مزدور حقوق کارکنان حنا عباس، اقصیٰ ہاشمی، عاشق بھٹہ، راشدہ امجد، راؤعبدالقیوم بھی موجود تھے۔