ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو، سی پی او صادق علی ڈوگر اور ایس ایس پی آپریشن حسن رضا کھاکھی نےخانقاہ حامدیہ قلعہ کہنہ پر میلاد فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کی ، اس موقع پر سے سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی، صدر میلاد فاؤنڈیشن پاکستان زاہد بلال قریشی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اشرف علی قریشی ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر حاجی اقبال عادل اور چیئرمین ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر سمیت دیگر موجود تھے ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زاہد بلال قریشی نے کہا کہ ملتان میں میلاد جلوسوں کی تاریخ شاندار اور منفرد ہےاور مسائل حل کرنے کے لیے ملتان انتظامیہ بھرپور کردار ادا کرے۔