ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کے زیر اہتمام بلوچستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والےوسیب کے 23 شہداکے ورثاکو مالی امداد نہ دینے پر احتجاجی کیمپ چوک کچہری ملتان لگایا گیا، جس کی قیادت سرائیکی پارٹی کے رہنما ملک جاوید اقبال چنڑ ایڈووکیٹ اور سرائیکی پارٹی لائرزونگ کے صدر ملک محمد نعیم اقبال ایڈووکیٹ نے کی، اس موقع پر درجنوں کارکنان نے شرکت کی اور وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔