ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و پارلیمانی لیڈرپنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے سربراہ بوسن اتحاد حاجی لیاقت علی بوسن کے ڈیرے پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا،اس موقع پر حافظ اللہ دتہ، کاشف بوسن، حاجی علی شیر بوسن اور حاجی محمد قاسم بوسن سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،اس موقع پر سید علی حیدر گیلانی نے کہاکہ وہ پی پی 213 کی ہر یونین کونسل میں ہر مہینے ایک کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے اور لوگوں کے مسائل حل کریں گے۔