ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے احتجاجی جنرل باڈی اجلاس سے صدر محمد عمران خان خاکوانی اور جنرل سیکرٹری سید عارف حسن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان ایک باوقار اور خود مختار ادارہ ہے،اس کی عزت و وقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے، بعد ازاں وکلانے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے سامنے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔