• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی محتسب نے سیکرٹری تعلیم کو توہین عدالت کانوٹس جاری کردیا

کوئٹہ (خ ن)صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ نے سیکرٹری تعلیم بلومحمد صالح ناصر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا یاد رہے کہ صوبائی محتسب نے محکمہ تعلیم کے خلاف مختلف شکایات پر میرٹ کے مطابق فیصلے سناتے ہوے احکامات جاری کئے لیکن محکمہ تعلیم نے ان پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا جس پر صوبائی محتسب نے بارہاں سیکرٹری تعلیم کو احکامات پر عمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں سیکرٹری تعلیم کی طرف سے یقین دہانی کرانے کے باوجود کوئی خاطر خواہ جواب موصول نہیں ہوسکا اس سلسلے میں چیف سیکرٹری بلوچستان کو بھی آگاہ کر دیا گیا لیکن اسکے باوجود سیکرٹری تعلیم نے کوئی کاروائی نہیں کی اور نہ عمل درآمد کے حوالے سے کوئی رپورٹ پیش کیا بعد ازاں صوبائی محتسب نے سیکرٹری تعلیم کے نامناسب رویہ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے انھیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کرکے24ستمبر کو عمل درآمد رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔
کوئٹہ سے مزید