• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

سینیٹ میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آ ئی) کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطا الرحمان نے پارٹی سینیٹرز کو مراسلہ بھیجا ہے۔

مولانا عطا الرحمان کا کہنا ہے کہ آج کل پارلیمان میں دستور میں ترامیم کی بات کی جا رہی ہے، یہ ترامیم ممکنہ طور پر عدلیہ سے متعلق ہوسکتی ہیں۔

جے یو آئی پارلیمانی لیڈر کا کہنا ہے کہ ان ترامیم کو پبلک نہیں کیا گیا، حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں۔

مولانا عطا الرحمان نے مزید کہا کہ جماعتی فیصلے کے مطابق بغیر تحریری اجازت کسی ترمیم کے حوالے سے ووٹ نہیں کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید