• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف قرض، توثیق 25 ستمبر کو، بورڈ اجلاس طے، 7 ارب ڈالر کے پروگرام کی راہ ہموار

واشنگٹن (ایجنسیاں/جنگ نیوز)پاکستان کے لئے 7ارب ڈالر کےنئے قرض پروگرام کی منظوری کی راہ ہموار ‘عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 25ستمبر کو شیڈول کردیاگیاہے جس میں پاکستان کے لیے خصوصی قرض پروگرام کی توثیق کیے جانے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے سات ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی شرائط پوری کر لی ہیں‘ مستقل مزاجی کے ساتھ کی گئی پالیسی سازی سے ملکی معیشت بہتر‘شرح نمومیں نمایاں اضافہ جبکہ مہنگائی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔ جمعرات کو واشنگٹن ڈی سی میںپریس بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف کی ترجمان جولی کوزیک نے کہا کہ اسلام آباد نے دوست ممالک کی مدد سے شرائط پوری کر لی ہیں ۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 2023 میں نو ماہ کا اسٹینڈ بائی پروگرام بھی پورا کیا تھا۔

kk

اہم خبریں سے مزید