• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساجد شاہوانی کو ریاستی اداروں نے جبری لاپتہ کردیا‘نیشنل پارٹی

کوئٹہ (آن لائن) نیشنل پارٹی کوئٹہ کے ضلعی ترجمان نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی کیچی بیگ کے کونسلر ادا غلام رسول کے بیٹے ساجد شاہوانی کو ریاستی اداروں کے اہلکاروں نے گھر سے اٹھا کر لاپتہ کر دیا ہےساجد شاہوانی لا ءکالج میں زیر تعلیم ہیںجن کی جبری گمشدگی کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں بھی درج کی گئی لیکن تھانے کی طرف کسی قسم کی پیش رفت نہیںہورہی بیان میں کہاگیا کہ ساجد شاہوانی بھی اس ملک کا شہری اورقانون کی حکمرانی و احترام کو ملحوظ خاطررکھنے والا طالب علم ہے ایسے طالب علم کو لاپتہ کرکے کیا پیغام دینے کی کوشش کی جارہی ہےبیان میں کہاگیا کہ ساجد شاہوانی کو فوری بازیاب کرکے اہل خانہ کی بے چینی کاخاتمہ کیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید