• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے گنڈاپور کی صحافیوں سے متعلق گفتگو کو نامناسب قرار دیدیا

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی صحافیوں کے بارے میں گفتگو کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے صحافیوں کے بارے میں جو کہا نہیں کہنا چاہئے تھا ،جوش خطابت میں کچھ زیادہ بول گئے ، پوری پارٹی تیار رہے ، سڑکوں پر آنے کا اعلان جلد کریں گے۔ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحافی جس دباؤ میں کام کر رہے ہیں وہ جہاد کر رہے ہیں، کمرہ عدالت میں موجود میڈیا نمائندوں نے بانی پی ٹی آئی سے علی امین گنڈاپور کی گفتگو پر احتجاج کیا اور کہا کہ آپ نے کہا کہ میں علی امین گنڈاپور کی تقریر کے ہر لفظ کے ساتھ کھڑا ہوں، اس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے علم میں نہیں تھا کہ علی امین نے صحافیوں کے بارے میں کوئی گفتگو کی ،صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی پارٹی قیادت نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر معذرت کی ، کیا آپ بھی اس بیان پر معذرت کریں گے؟
اہم خبریں سے مزید