• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا ملٹری ٹرائل، وفاق کو چار روز میں جواب جمع کرانیکا حکم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے ممکنہ ملٹری ٹرائل پر وفاقی حکومت کو چار روز میں جواب جمع کرانیکا حکم دیدیا۔ دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ سویلین کا ملٹری ٹرائل عدالت کیلئے باعث تشویش ہے ، جواب دیں کہ کیا بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا معاملہ زیرغور ہے؟ اگر ایسا کچھ نہ ہوا تو درخواست غیرموثر ہو جائے گی ، ورنہ اس کیس کو سن کر فیصلہ کریں گے۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل اور فوجی تحویل میں دئیے جانے کے خدشہ پر دائر درخواست کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیساتھ سماعت کی۔
اہم خبریں سے مزید