• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سڑکوں اورپلوں کی مرمت 12 ربیع الاول تک مکمل نہیں ہوسکے گی

کراچی(طاہر عزیز/ اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ٹوٹی ہوئی سڑکوں اور پلوں کے مرمت کے ٹینڈرمحکمہ انجینئرنگ بلدیہ عظمیٰ کراچی جمعہ کو کھولے گی 2ارب روپے لاگت کے33کاموں کے ٹینڈر طلب کئے گئے تھے اور ٹھکیدار کمپینوں کو ایمرجنسی ورک کے طور پر ٹینڈر جمع کرانے کیلئے صرف پانچ دن کا وقت دیا گیا تھاٹینڈر کھلنے کے باوجود عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پرمنگل17ستمبر سے پہلے سڑکیں مرمت نہیں کی جاسکیں گی جس سے شہر میں نکلنے والے جلوسوں کے لئے مشکلات پیدا ہوں گی کے ایم سی کے بعض سینئر افسران کا کہنا ہے کہ یہ محکمہ انجینئرنگ کے ایم سی کی ناقص اور برقت پلاننگ نہ کرنے کا نتیجہ ہےاگر پہلے ٹینڈر جاری کر دیئے جاتےتو ابتک سڑکوں کی تعمیر شروع ہو چکی ہوتی محکمہ انجینئرننگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینڈر کھلنے کے بعد کم ازکم تین روز ٹھیکیدار کمپنیوں کو ورک آرڈر جاری ہونے میں لگ جائیں گے اس کے بعد مرمتی کام شروع ہو سکے گااس طرح 12 ربیع الاول تک کسی صورت میں سوائے ایک آدھ سڑک کے کوئی مرمتی کام نہیں ہو سکے گی ۔
اہم خبریں سے مزید