• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف ادارکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر فلمساز یحییٰ صدیقی انتقال کرگئے

کراچی (ذیشان صدیقی/ اسٹاف رپورٹر) معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوبز فلمساز یحییٰ صدیقی طویل علالت کے بعد جمعرات کے روز یہاں مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے ۔ وہ طویل عرصےسے کینسر کے عارضےمیں مبتلا تھے،چند روز قبل ہی انہوں نے اپنی مایوسی کےخاتمےکے طورپر دوستوں، ا عزاء اور احباب کے ساتھ سالگرہ بھی منائی تھی، تاہم ان کے اعزاء نے تدفین کے سلسلے میں کوئی وضاحت نہیں کی، بس یہی کہا کہ خاندانی وجوہ کی بناء پر ابھی اس کا اعلان نہیں کررہے۔ یحییٰ صدیقی فلمی اور ثقافتی حلقوں میں بہت معروف حیثیت کے مالک تھے۔ انہوں نے 2فلمیں بھی پروڈیوسر کی تھیں، جبکہ ہ وہ پرائیوٹ پروڈکشن کے تحت ڈرامے بھی پروڈ یوس کرتے تھے۔
اہم خبریں سے مزید