• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی صوبائی وزیرِ صحت سے ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب / ملتان کے وفد نےصوبائی وزیرِ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق سے کمشنر آفس ملتان میں ملاقات کی ،وفد میں وائی ڈی اے کے بانی رہنما ڈاکٹر میاں عدنان، ڈاکٹر زبیر رفیقی، ڈاکٹر عاشق وسیم، ڈاکٹر راشد عمران کاظمی سمیت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے وائس چئیر مین ڈاکٹر سلمان لاشاری شامل تھے ، وفد نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بتایا کہ نشتر انتظامیہ آٹھ مہینوں کے “صحت سہولت پروگرام” کے تحت ڈاکٹرز کے شئیرز کی بجائے صرف دو مہینوں کے شئیرز دینے کا عندیہ دے رہی ہے جو ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ زیادتی ہے۔ ڈاکٹرز کو مکمل شئیرز دیے جائیں ، مطالبہ کیا گیا کہ جلد از جلد پی ایم ڈی سی کا وزٹ کرا کے ان ڈاکٹرز کی رجسٹریشن کے عمل میں تیزی لائی جائے۔
ملتان سے مزید