• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی نوجوان ہسپتال میں چل بسا، ایک ملزم گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر ) تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں دو دوکاندار وں کے مابین جھگڑے کے دورانفائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والا 24سالہ نوجوان نشتر ہسپتال میں چل بسا، تفصیل کے مطابق چالیس فٹی شادو والہ چوک کے قریب دو دکانداروں ایاز اور عمران کا کسی بات پر جھگڑا ہوگیا، جھگڑے کے دوران ایاز نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کی زد میں آکر قریبی کریانہ سٹور میں موجود24 سالہ ذیشان شدید زخمی ہوگیا جب کہ جھگڑا کرنے والے دونوں دکاندارموقع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہونے پر فرار ہوگئے، زخمی کو طبی امداد کے لیے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے مقتول کی نعش قبضے میں لےکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی،پولیس کے مطابق ملزم ایاز اور عمران کے درمیان کسی معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے میں بدل گئی اور جھگڑے کے دوران ملزم ایاز نے عمران پر گولی چلائی جو کریانہ سٹور میں موجود ذیشان کی گردن پر لگی جو نشتر ہسپتال میں چل بسا، پولیس نے دونوں ملزمانکے خلاف مقدمہ درج کرکے ایاز کر گرفتار کرلیا جب کہ عمران کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید