ملتان (سٹاف رپورٹر) عید میلاد النبی ﷺ کے پرامن انعقاد کا مشن لیےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان انتظامات کےجائزہ کے لیے گزشتہ روزملتان پہنچی،چیئرمین و وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں صوبائی وزیر بلال اکبر خان اور سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل بھی ہمراہ تھے،اس موقع پرجنوبی پنجاب میں عید میلاد النبیﷺکے مجموعی انتظامات کے حوالے سےکمشنر آفس ملتان میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، صوبائی وزیر شیر علی گورچانی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ویڈیو لنک سے شریک ہوئے،صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ صوبہ بھر میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اور بروقت معلومات کی ترسیل کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔