ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں راشد اقبال نے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرح سود کو فوری طور پر 12 فیصد تک لایا جائے ،قیمتوں کے اعداد و شمار کے تناظر میں 200 بنیادی پوائنٹس یا 2 فیصد کی کٹوتی بہت کم ہے ،اقتصادی ترقی کی رفتار پر واپس آنے کا واحد قابل عمل حل صنعت اور برآمدات کو سپورٹ کرنا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ مالیاتی پالیسیاں اپنے زمینی حقائق کے مطابق بنانا ہوں گی ۔