• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، چھوٹو گینگ میں شامل14ملزمان کی سزائے موت برقرار، 6بری

ملتان (سٹاف رپورٹر) کچے کے ڈاکوؤں کے چھوٹو گینگ میں شامل افراد جنہیں انسداد دہشت گردی ڈیرہ غازی خان کی عدالت نے متعدد بارموت کی سزا سنائی تھی کی اپیلوں کی سماعت ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور پر مشتمل خصوصی خصوصی بینچ نے کی،20 ملزمان میں سے 14 کی سزائے موت برقراررکھی جب کہ 6ملزمان غلام حیدر، عبدالرزاق، جمعہ عرف بھٹہ، عبدالرشید، ماجد اور حاکم کو بری کردیا، محمد عامر خان بھٹہ،محمد عثمان شریف کھوسہ قاضی صدر الدین علوی نے ملزمان کی پیروی کی جب کہ استغاثہ کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل پنجاب چوہدری محمد اکبر پیش ہوئے۔ واضح رہے تھانہ اچھا بنگلہ میں پرویز اختر انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس کے متن کے مطابق اشتہاری ملزمان کو پکڑنے کے لئے کچہ روجھان کے علاقے میں چھاپہ مارا تو چھوٹو گینگ کے ملزموں نے فائرنگ کر دی فائرنگ سے ایس ایچ او محمد حنیف اور کانسٹیبلان عبیداللہ فہیم ، امان اللہ ، محمد اجمل ، محمد طارق ، محمد شکیل شہید ہو گئے۔ کانسٹیبلز آفتاب احمد ، سعید احمد ، تنویر حسین ، محمد اشفاق ، ذبیح اللہ ، حق نواز ، سیف اللہ زخمی ہوئے۔
ملتان سے مزید