• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 24مقدمات درج کرلئے

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 24مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے علی رضا سے تین مسلح نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر تین موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ گلگشت کے علاقے سے شان سے نامعلوم ڈاکو موبائل مالیت 50ہزار لے گئے ،عمر سے موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹار مارکر موبائل چھین لیا ،تھانہ ممتاز آباد کے علاقے ماجد سے نامعلوم موبائل لے گئے جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے حسن عباس ، محمد ندیم ، تھانہ چہلیک کے علاقے عدنان اختر ، عبدالنافع ،تھانہ مظفرآباد کے علاقے منیر احمد ، محمد اعظم ، مدثر ،تھانہ قطب پور کے علاقے عمران ، عابد حسین ،تھانہ شاہ شمس کے علاقے زاہد ، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے طارق ،تھانہ کوتوالی کے علاقے انیکا ، منیر احمد ، تھانہ الپہ کے علاقے سعید ،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے محمد سلیم ، زبیر نصیر چودھری ،تھانہ حرم گیٹ کے علاقے بلال صفدر اور پاک گیٹ کے علاقے مظہر حسین کی موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز ،سولر پلیٹیں ،گھریلو سامان ودیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید