• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نچلی سطح کے ٹی 20 مقابلے بدعنوانی اور فکسنگ کا انٹری پوائنٹ قرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ ایلکس مارشل نے نچلی سطح کے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کو بد عنوانی اور میچ فکسنگ کا انٹری پوائنٹ اور سطح پر ڈومیسٹک ٹی 20 لیگز کا غلط انداز سے انعقاد خطرہ قرار دیا ہے۔ ایلکس مارشل 7 سال کی طویل ملازمت کے بعد اگلے ماہ آئی سی سی چھوڑ رہے ہیں۔ مارشل کے مطابق بے ہنگم ٹی 20 لیگز آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ سے باہر اور خطرناک ہیں، یہاں سے کرپشن انٹری دے سکتی ہے، اسے روکنا ہوگا ۔ انہوں نے اس ضمن میں سری لنکا کے اقدامات پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہاں سنگین مسائل تھے جنہیں مقامی طور پر اور آئی سی سی کے ساتھ حل کیا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ان کھلاڑیوں کے اعتماد میں نمایاں اضافے پر فخر ہے جو اب اکثر ہم تک پہنچنے کی اطلاع دیتے ہیں ، ہم انہیں بتاتے ہیں کہ بدعنوان کون ہیں، ان کے طریقے کیا ہیں ۔

اسپورٹس سے مزید