• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ میڈن اوورز، محمد عامر تیسرے نمبر پر آگئے

کراچی اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ میڈن اوورز کرانے کا نیا اعزاز حاصل کرلیا، عامرکیریبین ٹی 20لیگ میں اینٹیگوا اور باربوڈا فالکنز کی نمائندگی کررہے ہیں، وہ ٹی 20 کرکٹ میں بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ میڈن اوور کروانے والے دنیا کے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔ ان کے میڈن اوورز کی تعداد 25 ہوگئی ۔ بھونیشور کمار نے 24 میڈن اوورز کر ائے ہیں، سنیل نارائن 30 میڈن اوورز کے ساتھ پہلے اور بنگلا دیش کے شکیب الحسن 26 اوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اسپورٹس سے مزید