• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم ملتان پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقی خواتین کرکٹ ٹیم تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے جمعے کو پاکستان پہنچ گئی، ٹیم صبح جوہانسبرگ سے براستہ دبئی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی، جس کے بعد اسے بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ملتان پہنچایا گیا ، پاکستانی خواتین ٹیم نے بھی شام کوانضمام الحق کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن کیا، مہمان ٹیم پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف 16، 18اور20ستمبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔
اسپورٹس سے مزید