• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اننگز پر اعظم کو نکال دیا گیا، معین خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق قومی کر کٹ کپتان معین خان نے کہا ہے کہ اعظم خان کو ایک اننگز کی بنیاد پر پہلے ایونٹ اور پھر ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ۔ سلیکٹرز اور ٹیم منیجمنٹ کی حرکات کی وجہ سے میرے بیٹے کا اعتماد چکنا چور ہوا ہے۔ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں وہ امریکا کے خلاف پہلی بال پر آؤٹ ہوا۔ سب ناکام ہوئے ،میچ ہارے، لیکن پھر اعظم خان کو وکٹ کیپر رہنے نہیں دیاگیا، لگتاہے کہ یہاں کسی پلیئر کو تیارکرنے، اس پر اعتماد کرنے کی روایت ہی نہیں رہی ۔

اسپورٹس سے مزید