کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں700وکٹیں مکمل کرنے کا سنگ میل عبور حاصل کرلیا۔محمد عباس نے 700 وکٹوں کا سنگ میل کاؤئنٹی چیمپئن شپ میچ میں حاصل کیا، کینٹ کے جیک لینینگ ان کے 700 ویں شکار بنے، محمد عباس 700 فرسٹ کلاس وکٹیں لینے والے 14 ویں پاکستانی ہیں۔