کراچی(اسٹاف رپورٹر) ساؤتھ ایشین جونیئر ا یتھلیٹکس چیمپئن شپ کے آخری روز بھی پاکستانی کھلاڑی جیولین تھرو اور ریلے ریس کے مقابلوں میں کوئی خاص کار کردگی دکھانے میں ناکام رہے، چنئی بھارت میں ہونے والی چیمپئن شپ بھارت نے48 میڈلز کے ساتھ جیت لی ، جس میں 21 طلائی، 22 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے جمعے کو بلال آفریدی نےجیولن تھرو کے مقابلوں میں حصہ لیا ،جس میں وہ اپنی ابتدائی ہیٹس میں ہی ناکام رہے، جبکہ دونوں ریلے ریس کے مقابلوں میں 100x400میٹر ریس اور 400x4000 میٹر ریس میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفار منس اچھی نہیں رہی۔ سری لنکا نے 35 تمغے جیتے جس میں9 طلائی، 9 چاندی، 17 کانسی کے میڈلز شامل ہیں۔ آخری دن خواتین100 میٹر کی فاتح سری لنکا کی ڈبلیو میرون جولین رہیں۔بنگلہ دیش نے تیسری پوزیشن لی۔