• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خاتون سائیکلسٹ نے دنیا کا تیز ترین چکر مکمل کرلیا

نیویارک (جنگ نیوز) ایک امریکی خاتون سائیکلسٹ نے تیز ترین دنیا کا چکر لگا کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا، لیل ولکوکس نے اپنا سفر شکاگو سے شروع کیا اور 29ہزار 129 کلومیٹر سائیکل چلاتے ہوئے 108 دن 12 گھنٹے اور 12 منٹ کے بعد اپنے سفر کا اختتام کیا۔ انہوں نے اسکاٹ لینڈکی جینی گراہم کا 2018 کا ریکارڈ کو توڑا، انہوں نے یہ سفر124 دن اور 11 گھنٹوں میں طے کیا تھا۔ 38سالہ ولکوکس 28مئی کو 4 براعظموں کے 21 ممالک کو عبور کرکے شکاگو واپس پہنچیں، وہ روز دن میں 14 گھنٹے تک سائیکل چلاتی تھیں۔

اسپورٹس سے مزید