کراچی (اسٹاف رپورٹر) جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے لئے سندھ کی دو ٹیموں کے لیے ٹرائلز 14 ستمبرکو تین بجے سہ پہر اصلاح الدین اور محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی گراؤنڈ کراچی میں ہوں گے۔ ادھر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اکبر علی قائم خانی نے کہا ہےکہ ٹیموں کے غیر قانونی ٹرائلز کرائےجا رہے ہیں، سندھ ہاکی ایسوسی ایشن اپنے صدر مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں کام کررہی ہے۔