• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی طاقتیں پاکستان میں اداروں کو چیلنج کرنیوالی قوتوں کو اکٹھا کر رہی ہیں، اکبر ایس بابر

اسلام آباد (رپورٹ: عاصم جاوید) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے انکشاف کیا ہے کہ مغربی طاقتیں پاکستان میں اداروں کو چیلنج کرنیوالی قوتوں کو اکٹھا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت تمام ایسی سیاسی اور بظاہر قوم پرست قوتوں کو اکٹھا کیا جا رہا ہے جو پاکستان کی سالمیت اور قومی سلامتی کے اداروں کو کسی نہ کسی بہانے چیلنج کر رہے ہیں۔ اکبر ایس بابر نے دعوی کیا کہ کچھ طاقتور مغربی ممالک کے سفارت کار اس سلسلے میں پوری طرح متحرک ہیں اور نجی محفلوں میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کو ایسی قوتوں کا ساتھ دینے کی ترغیب دے رہے ہیں جس کا مقصد ایک مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دے کر پاکستان کے وفاق کے خلاف شیخ مجیب کے چھ نکات کی طرز پر مطالبات کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں اس سلسلے میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔

ملک بھر سے سے مزید